۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
آیت الله اراکی
 آیت اللہ اراکی

حوزہ/' آیت اللہ اراکی " نے ترکی میں منعقدہ "بین الاقوامی وحدت اسلامی اور فلسطین اور عالم اسلام کا مستقبل کے عنوان سے منعقد " کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہامسئلہ فلسطین اور وحدت اسلامی عالم اسلام کا اہم ترین مسئلہ ہے۔اگر دشمن فلسطین اور امت پراپنا تسلط قائم کرلے اس کا مطلب پورے عالم اسلام کو اپنے تسلط میں لے لیا ہے۔

حوزہ  نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تقریب مذاہب اسلامی کی عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ اراکی " نے ترکی میں منعقدہ "بین الاقوامی وحدت اسلامی اور فلسطین اور عالم اسلام کا مستقبل کے  عنوان سے منعقد " کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہامسئلہ فلسطین اور وحدت اسلامی عالم اسلام کا اہم ترین مسئلہ ہے۔اگر دشمن فلسطین  اور امت پراپنا تسلط  قائم کرلے اس کا مطلب پورے عالم اسلام کو اپنے تسلط میں لے لیا ہے۔

آیت اللہ اراکی نے کہا کہ صیہونی دشمن اگر کامیاب ہوجائے گا تو فلسطین کے ٹکڑے ٹکڑے کردے گا، مسجد الاقصی کا نام ونشان مٹادے گا اور اس سے سبھی مسلمانوں کو نقصان پہنچے گا کہا کہ آج امت اسلامیہ  کی شناخت اور تشخص کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن نے مسلمانوں کے درمیان داخل ہو کر امت اسلامیہ میں اختلافات کا بیج بو دیا ہے اور دشمن کا اصل مقصد اسلامی تشخص اور پہنچان کا ختم کردینا ہے۔ آیت اللہ محسن اراکی نے امت اسلامیہ کے اتحاد کو ایک ضرورت قراردیا اور کہا کہ اسلامی اتحاد کے ذریعے ہی ہم  عالم اسلام کو ایک بڑی طاقت میں تبدیل کرسکتے ہیں۔ انقرہ میں اسلامی اتحاد اور فلسطین وعالم اسلام کا مستقبل کے زیرعنوان بین الاقوامی کانفرنس میں دنیا کے بیس ملکوں منجملہ ایران، جرمنی، لبنان، ہندوستان، مراکش، بنگلہ دیش اور جنوبی افریقا جیسے ملکوں کے دانشوروں نے شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .